بھٹکل :8؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) ٹمکور ضلع مدھوگری تعلقہ کے گریڈ -2تحصیلدار تپے سوامی اب بھٹکل کے نئے تحصیلدار نامزد کئے گئے ہیں ، انہوںنے پیر کی شام بھٹکل پہنچ کر بھٹکل تحصیلدار کا چارج سنبھالا۔
بھٹکل کے تحصیلدار اشوک بھٹ نے نئے تحصیلدار تِپّے سوامی کو چارج دیا۔ تقریب میں تحصیلدار دفتر کے مختلف شعبہ جات کے افسران ، عملہ وغیرہ موجود تھا۔ گذشتہ ایک سال کی مدت میں تین مرتبہ قریب 100دنوں تک اشوک بھٹ نے کارگزار تحصیلداراور بھٹکل تحصیلدار کے طورپر خدمات انجام دی۔ 2جنوری کو بطور تحصیلدار ان کا تیسری مرتبہ تقرر کیاگیا تھا۔ آئندہ ہونےو الے ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر اترکنڑا ضلع سے تعلق رکھنے والے اشوک بھٹ کا تبادلہ کیاگیا ہے۔ ان کی جگہ پر اب ٹمکور ضلع کے تپے سوامی کا تقرر کیاگیا ہے۔